شہباز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں یا عمران خان؟ جانیئے امریکی سروے کی رپورٹ میں


Faizul Hassan Posted on July 11, 2018

اسلام آباد: امریکی ادارے کی جانب سے پاکستان میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے سروے میں یہ کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف مقبولیت میں پہلے نمبر پرہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی مقبولیت تھوڑی کھو دی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مملکت خداد پاکستان کے اہم ترین عہدے وزیراعظم کیلئے 56 فیصد رائے دہندگان شہبازشریف کو اچھا امیدوار سمجھتے ہیں اس کے برعکس 37 فیصد کے نزدیک وہ اس عہدے کے لیے مناسب امیدوار نہیں اسی طرح 46 فیصد رائے دہندگان عمران خان کو بہتر وزیر اعظم سمجھتے ہیں لیکن 44 فیصد کی رائے منفی ہے۔