کپل کے دوسرے استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگادئیے


Sajjad Bhutta Posted on December 25, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔
کامیڈی کنگ کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے دوسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ سمیت بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔
استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے رقص کرکے تقریب کا مزہ دوبالا کردیا۔ دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا ر وائرل ہورہی ہے۔