کراچی میں 2 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے سے 2 لاشیں، 9 زخمیوں کو نکال لیا گیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 13, 2020

کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ عمارت گر گئی۔ ملبے سے 2 لاشیں اور 9 زخمیوں کو نکال کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مخدوش عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، عمارت میں متعدد افراد ملبے تلے پھنس گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور 2 افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کو نکالا۔ ریسکیو اداروں کے مطابق سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب سکھر میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی جس کی زد میں آ کر 3 مزدور زخمی ہو گئے، امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔