ڈیموں کیلئے لوگ حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں، چیف جسٹس


Faizul Hassan Posted on July 09, 2018

اسلام آباد: چہف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے لوگوں میں پائے جانے والی غلط فہمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے لوگ حکومت کو 1 روپیہ بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے سب سے زیادہ تکلیف دی، ایک گھنٹے میں کھولنے والے اکاوئنٹ تین دن میں کھولا گیا، پیسہ دینے والے افراد کو ادھر ادھر گھمایا جارہا ہے، وزارت اطلاعات اور اسٹیٹ بینک اپنا کردار ادا نہیں کررہے،چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ اس حوالے سے حکومت کو ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں۔