ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے بہبود فنڈز کی کل1008درخواستوں کی منظوری دے دی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 07, 2018

لودھراں:ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے بہبود فنڈز کی کل1008درخواستوں کی منظوری دے دی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ انہوں نے ضلعی بہبود فنڈزبورڈ کے اجلاس میں کیا۔ منظور کی جانے والی درخواستوں میں تجہیزوتکفین کی 71،شادی گرانٹ کی 81، ماہانہ امداد کی 22 اور وظیفہ گرانٹ کی 834درخواستیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تجہیزو تکفین کی 48،شادی گرانٹ کی62،ماہانہ امداد کی 22اور وظیفہ گرانٹ کی 784 درخواستوں پر بہبود فنڈز چیک جاری کر دیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ملازمین جنہوں نے تجہیزوتکفین گرانٹ ،شادی گرانٹ ، ماہانہ امداد اور وظیفہ گرانٹ کے لیے درخواستیں دی تھیں وہ دفتری اوقات میں ڈپٹی کمشنر آفس کی بنوولنٹ برانچ سے اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنا چیک وصول کر سکتے ہیں بچوں کے وظیفہ گرانٹ کے چیک یا تو وہ خود وصول کریں یا پھر والد یا والدہ وصول کر سکتے ہیں ۔