چینی کمپنی نےملازمین کوگھٹنوں کے بَل رینگنے پرمجبورکردیا


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

بیجنگ:چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو شہر کے مصروف ترین تجارتی علاقے میں گھٹنوں کے بَل رینگنے پر مجبورکر دیاحیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس سزا کا مقصد صرف اور صرف ملازمین کی سخت ترین دباؤ کے خلاف مزاحمت کی آزمائش تھا۔

اس طرح سینکڑوں راہگیروں کے درمیان سے نگاہیں زمین کی جانب کئے اور گھٹنوں کے بَل چلتے ہوئے تمام ملازمین نے مضبوط اعصاب کے مالک ہونے کا ثبوت پیش کیا اور کمپنی کے مالک کو بتا دیا کہ چاہے کتنا ہی کٹھن مسئلہ کیوں نہ در پیش ہو وہ بآسانی اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔