چیف جسٹس کا راحیل شریف کی تقرری کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھانے کا حکم


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلح افواج میں دوہری شہریت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع نے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کی ملازمتوں کے حوالے سے این او سی کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ اب اس کیس کو کابینہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھے اور وفاقی حکومت اس پر فیصلہ کرے جب کہ جنرل شجاع پاشا کا کہنا ہے کہ میں نے کہیں نوکری نہیں کی۔