پرویز مشرف کو کراچی میں پانچ سیاسی پارٹیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا


Faizul Hassan Posted on June 09, 2018

کراچی:سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے جس حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے وہاں سے ان کو 5 سیاسی پارٹیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

پرویز مشرف سے فاروق ستار،عارف علوی،عزیز میمن،مصطفیٰ کمال اور نعیم الرحمان کا مقابلہ ہوگا،اس سے قبل بھی جب این اے 250 سے مقابلہ ہوا تھا تو عارف علوی ہی جیتے تھے اب بھی وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی نے اس حلقے سے عزیز میمن کو کھڑا کیا ہے، یہ علاقہ خاصا پوش علاقہ بھی ہے،امیر اور غریب طبقہ یہاں رہتا ہے،ڈیفنس اور کلفٹن بھی اسی میں ہیں۔