پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے


Sajjad Bhutta Posted on December 25, 2018

لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔
پاکستان بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں میں کرسمس کے موقع پرخصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں جبکہ گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاہور کے 100 کے قریب گرجا گھروں میں کرسمس کی عبادت کا سلسلہ جاری ہے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
لاہورکے کیتھڈرل چرچ سمیت کئی گرجا گھروں میں گزشتہ رات 12 بجے کرسمس کی دعائیہ تقریبات منعقدہوئیں جس میں بڑی تعدادمیں مسیحی برادری نے شرکت کی، کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی انگلش عبادت صبح 8 بجے ہوئی۔ کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایاگیا ہے۔