وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب


Faizul Hassan Posted on August 23, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کل سے وزارتوں سے براہ راست بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ پہلا دورہ وزارت خارجہ کا کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔ وزیر اعظم کابینہ کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں حکومت کےآئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔