نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کردیا


Faizul Hassan Posted on June 11, 2018

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کردیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔