نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث وکالت سے دستبردار،خود کو نیب ریفرنسز سے الگ کرلیا


Faizul Hassan Posted on June 11, 2018

اسلام آباد:شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ریفرنسز میں خود کو الگ کر لیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ آج العزیزیہ اسٹیل مل کی سماعت کے دوران خواجہ حارث نے اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے میرا مؤقف تسلیم نہیں کیا،عدالتی اوقات کے بعد بھی مجھے کام کرنے کی ڈکٹیشن دی گئی ان حالات میں کام نہیں کروں گا ۔

خواجہ حارث نے مزید کہا کہ میں نے نیب عدالت کو تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست کی تھی اور بحیثیت وکیل مجھے لگتا تھا کہ یہ ٹھیک ہے لیکن اس کو بھی مسترد کردیا گیا۔

درخواست دائر کرنے کے بعد خواجہ حارث اور ان کے معاون وکلاء عدالت سے باہر چلے گئے۔