نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی جمعہ کو پاکستان آئیں گے


Faizul Hassan Posted on July 07, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف 13 جولائی جمعہ کو پاکستان آئیں گے،نواز شریف کا گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی اہلیہ سے ایک بار بات کرلوں اور پھر ہی واپس آؤں۔

مریم نواز کا آج لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور مسلم لیگ ن کے ووٹرز کو مبارکباد دیتی ہوں کہ تمام ریاستی اداروں کی مداخلت کے باوجود اللہ تعالٰی نے انکے لیڈر کو دیانتداری کا سرٹیفیکیٹ دیا ہے،برطانیہ جب اسے درست قرار دے رہا ہے تو پاکستانی عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ وہ ٹرسٹ ڈیڈ غلط تھی ،سلام کرتی ہوں ان صحافیوں کو جنہوں نے مشکلات اور پابندیوں کے باوجود اس فیصلے کی کمزوریوں کے بارے بات کی،ہر بار چند ہفتوں بعد پوری قوم میں سنسنی پھیلا کر ٹی کے آگے بیٹھا دیا جاتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کی گھڑی آگئی ہے اور پھر فیصلہ آجاتا ہے اور اس میں لکھا ہوتا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی لیکن سزا دے دی جاتی ہے۔