ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے


Faizul Hassan Posted on August 22, 2018

اسلام آباد: دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہی۔

شہر قائد میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع پولوگراونڈ میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات بھی منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔