لارڈ نذیر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، 72 گھنٹے کیلئے داخلے کی اجازت


Sajjad Bhutta Posted on December 25, 2018

اسلام آباد: برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔
واقعے کے بعد لارڈ نذیر احمد نے بتایا حکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہیے۔