فخرزمان نےشاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کے نام کردیا


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

لاہور:قومی ٹیم کے اوپنر بلے بازاور پاکستان کے ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیاہے، جس میں انہوں نے کہا ہےکہ میں اپنا ایوارڈ گھر نہیں جاؤں گا بلکہ اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

انہوں نے کہا ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں، حقیقی ہیروسانحہ اے پی ایس پشاورکے شہدا ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔