عمران نذیرایک بار پھرکرکٹ کےمیدان میں لوٹ آئے


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

لاہور:اوپننگ بیٹسمین عمران نذیر ایک بار پھر کرکٹ کے میدانوں میں لوٹ آئے ہیں، ساڑھے 4 برس جوڑوں کی بیماری سے لڑنے کے بعدانہوں نے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران نذیر ساڑھے4 برس قبل جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کھیل سے دور ہو گئے تھے، انہوں نے 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ اب مکمل فٹ ہوں اور کھیل پر توجہ ہے اب جہاں تک کھیل سکا کھیلوں گا، شاہد آفریدی نے بیماری کے دنوں میں بہت مدد کی۔ ،