عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


Faizul Hassan Posted on August 18, 2018

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیا۔ تقریب پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اراکین، دوست احباب، 92 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اراکین اور پارٹی کے بعض اہم عہدیدار شریک ہوئے، بھارتی کرکٹر نویجت سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب میں شرکت کے لیے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچے ہیں۔