عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا


Faizul Hassan Posted on August 18, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا، عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

حلف برداری تقریب کے بعد عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کا چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حلف برداری تقریب کے بعد عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہیں وزیراعظم آفس کے مختلف شعبوں کے حکام نے بریفنگ دی اور حکومتی امور اور وزیراعظم آفس کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔