عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوات سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیتنے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

نامزد وزیراعلی محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔2013ء کے دوران محمود خان دو ماہ کیلئے صوبائی وزیرِ داخلہ رہے۔ 2013ء سے 2015ء تک صوبائی وزیر ایریگیشن رہے۔ 2013ء سے 2018ء تک وہ صوبائی وزیر کھیل وثقافت، سیاحت اور یوتھ افیر بھی رہے۔