عمران خان آنے والے وزیراعظم ہیں لوگوں کے لیے مثال بنیں،چیف جسٹس


Faizul Hassan Posted on August 07, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان، سروئیر جنرل آف پاکستان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ چائے پانی کے لیے ہم عدالت نہیں آتے،عوام ہمیں اپنے پیسہ سے تنخواہ دیتے ہیں، محکمہ مال جب تک سروے جنرل آفس کو ریکارڈ فراہم نہ کرے سپریم کورٹ سے نہیں جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا تجاوزات کی درخواست عمران خان نے ہی دی تھی، عمران خان کی حکومت بننے والی ہے لہذا بنی گالا تجاوزات کے معاملے کو اب عمران خان خود دیکھیں۔