سپریم کورٹ کا آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم


Faizul Hassan Posted on July 09, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس سے رقم منتقلی کیس کی سماعت ہوئی ہے،عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے کے الزام میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں بھی طلب کیا گیا ہے،تمام افراد کی حاضری یقینی بنانے کے لیے آئی جی سندھ کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔