سپریم کورٹ نےحلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کے لیے ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیالاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) سعد رفیق کی درخواست پر دو بارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
جس کے خلاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی حلقے کو غیر نمائندہ نہیں چھوڑ سکتے، روٹین میں دوبارہ گنتی کا سلسلہ نہیں چلے گا۔

جسٹس اعجاز الامین نے کہا کہ ایک دفعہ رزلٹ مکمل ہوگیا تو وہ فائنل ہے۔