زلفی بخاری اور اداکار شان شاہد کی ملاقات، فلم انڈسٹری سے متعلق مختلف امور پر گفتگو


Mian Fayyaz Ahmed Posted on September 04, 2020

لاہور:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زُلفی بخاری نے فلم سٹار شان شاہد سے ملاقات میں فلم انڈسڑی، ثقافتی ورثہ پر بات کی اور کہا کہ اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے فلم سٹار شان شاہد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقامی ثقافت،فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اداکار شان سے ملاقات میں فلم انڈسڑی،ثقافتی ورثہ پربات ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں سےانکی محبت، جنون بھی جاننے کا موقع ملا، اصل پاکستانی ہیرو کیساتھ ملکر کام کرنےکے خواہشمندہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار شان شاہد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی متحرک ہیں اور پاکستانی مسائل پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں، اسی دوران وہ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔