حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوگیا


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

غزہ:شدید کشیدگی کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگی بندی کا معاہدہ طے ہوگیا ، جس کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملے بند کردیئے گئےہیں۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے ۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران اسرئیلی فوج کے حملوں سے 165فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے داغے گئے راکٹ گرنے سے 7افراد زخمی ہوئے ۔غزہ سے اب تک 180راکٹ اور گولے فائر کئے گئے جن میں سے 30کو ناکارہ بنایا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں قابض اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اسرائیل فورسز اور نمازیوں میں جھڑپوں کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے تھے، نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ، پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا تھا۔