تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہوگا،پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، عمران خان


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، یہ نوجوان کلین ہوگا، اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں، آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں جب کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پنجاب کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے، وہاں کے لوگ کئی دہائیوں سے مفلسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔