بھارت نے فیض احمد فیض کی بیٹی منیزہ ہاشمی کو ملک بدر کر دیا


Faizul Hassan Posted on May 14, 2018

فیض احمف فیض کی بیٹی کے ساتھ بھارت میں انتہائی ناروا سلوک سامنے آیا ہے جس پر پاکستان نے بھارت کی سخت مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتیوں کے ساتھ کبھی بھی ایسا سلوک نہیں کیا۔

بھارت نے فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کوبھارت سے نکال دیا ہے، ہوا کچھ یہ کہہ منیزہ ہاشمی کو ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا مگر ان کو بھارتی حکام کی جانب سے وہاں جانے سے روک دیا گیا۔

جبکہ منیزہ ہاشمی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ لوگوں کی مدد کا بڑا شکریہ فیض احمد فیض کا خاندان اور این جی او دونوں ممالک میں کام کرتی رہے گی۔