برطانیہ میں آباد پاکستانی ہمیشہ پاکستان کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں


Tallat Gondal Posted on September 11, 2018

ھاشم ویلفئیر ہسپتال کھاریاں میں آنکھوں کا مفت علاج اور زچہ و بچہ کا جدید ہسپتال موجود ہے_ 

تارکین وطن وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں برائے راست اکاونٹس میں رقم جمع کرائیں_ ھاشم ویلفئر ہسپتال کھاریاں کے مانچسٹر میں سالانہ ڈنر تقریب سے مقررین کا خطاب  

مانچسٹر(طلعت گوندل) 

برطانیہ میں آباد پاکستانی ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مشکل گھڑی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں_

ھاشم ویلفئیر ہسپتال کھاریاں میں آنکھوں کا مفت علاج اور زچہ و بچہ کا جدید ہسپتال کام کر رہا ہے_ 

تارکین وطن وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں رقم برائے راست اکاونٹس میں جمع کرائیں_ ھاشم ویلفئر ہسپتال کے مانچسٹر میں سالانہ ڈنر تقریب سے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی، شیڈو وزیر افضل خان، مئیر آف اولڈھم جاوید اقبال بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں آباد پاکستانی ہمیشہ پاکستان کے لئے فکر مند رہتے ہیں وہ برطانیہ میں اپنے روزگار میں مصروف ہونے کے باوجود پاکستان کے لئے ضرور کچھ وقت نکال لیتے ہیں _

شیڈو منسٹر افضل خان نے نئی آنیوالی حکومت سے بڑی اور اچھی توقعات کی امید ظاہر کی، انھوں نے ھاشم ویلفئیر ہسپتال کو ایک مثالی ہسپتال قرار دیا _

ٹرسٹ کے چئیرمین ڈاکٹر ادریس اعوان نے ھاشم ویلفئیر ہسپتال کھاریاں کی سالانہ رپورٹ پیش کی_ انھوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت قائم اس ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کے ساتھ ساتھ زچہ و بچہ سینٹر بھی کامیابی سے چل رہا ہے اس ہسپتال میں آنکھوں کے مریض کا علاج جدید خطوط پر کیا جاتا ہے _ اس ہسپتال میں علاج بلکل فری یا معمولی فیس وصول کی جاتی ہے ڈاکٹر ادریس اعوان نے بتایا کہ انھیں جرمنی کے ڈاکٹرز اور پروفیشنل کا تعاون بھی حاصل ہے _ ڈاکٹر ایاز اصغر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹرسٹ کا مختصر تعارف بھی پیش کیا_ 

نظامت کے فرائض طلعت اعوان نے سر انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر الطاف گوندل نے مزاح سے بھر پور شاعری پیش کی جس میں پاکستان کے روز مرہ پیش آنے والے واقعات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا _ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور آخر میں مشہور گلوکار طارق خان نے اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین کیلئے محفل کو اور خوبصورت بنا دیا _

تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا _