اپوزیشن جماعتوں کےکارکنان پردہشت گردی کا مقدمہ درج


Faizul Hassan Posted on August 10, 2018

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کے دوران عدلیہ مخالف نعرے لگانے پر کئی افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مظاہرے کے دوران جماعتوں کے کارکنان نے نہ صرف چیف جسٹس کا نام لے کر اُن کے خلاف نعرے لگائے بلکہ فوج اوراس کے سربراہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی تھی۔

اس مظاہرے میں ملک کے 2 سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویز اشرف سمیت جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمتعدد سابق وفاقی وزرا نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام ابھی اس مقدمے پر کارروائی کرنے اور لوگوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اس کا فیصلہ آنے والی حکومت پرچھوڑا جائے گا کہ آیا وہ پولیس کو عدلیہ مخالف اور دیگراداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیتی ہے یا نہیں۔