آسٹریلیا کے وزیر خزانہ سکاٹ موریسن نئے وزیراعظم بن گئے


Faizul Hassan Posted on August 24, 2018

اسلام آباد:آسٹریلوی وزیراعظم میلکولم ٹرن بل کے جبری استعفے کے بعد حکمراں جماعت نے اسکاٹ موریسن کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔

آسٹریلیا کے وزیر خزانہ سکاٹ موریسن لبرل پارٹی کی قیادت کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ موریسن 10 سال سے بھی کم عرصے میں بننے والے آسٹریلیا کے چھٹے وزیراعظم ہوں گے۔

خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے وزیراعظم کے لیے 45 اراکین اسمبلی نے اسکاٹ موریسن کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 40 ووٹ پیٹر ڈٹن کو ملے جس کے بعد موریسن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔