ان شاءاللہ میں چئرمین کے اعتماد پر پورا اتروں گی،زرتاج گل وزیر کا ٹکٹ حاصل کرنے پر پیغام


Faizul Hassan Posted on June 10, 2018

ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ میں چئرمین کے اعتماد پر پورا اتروں گی۔ ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کی سپورٹ میرے ساتھ ہے۔ اللہ محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ تحریک انصاف ہی قوم کی حقیقی ترجمانی کر سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھ پراعتماد کیا۔ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اب ہم نے ملکر عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کی ممبر اور حلقہ این اے 191 کی امیدوار محترمہ زرتاج گل کو ٹکٹ ملنے پر حلقےکے لوگوں کی طرف سے مبارکباد اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔