امن دشمنوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں، چین کا دو ٹوک اعلان


Mian Fayyaz Ahmed Posted on November 20, 2020

بیجنگ:چین نے اپنے دیرینہ دوست کا ایک مرتبہ پھر ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمنوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں۔تفصیل کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کیخلاف چین نے پاکستانی موقف کی ایک بار پھر کھل حمایت کر دی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان زاؤ کی جانب سے جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عالمی انسداد دہشتگردی کی مثبت کاوشوں کے معترف ہے۔

ترجمان لیجیان زاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔خیال رہے کہ پاکستانی ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں۔