امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان اسلام آباد میں نوجوان کو کچلنے والے امریکی کے سوال پر خاموش ہوگئیں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on May 30, 2018

اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والے کسی بھی قسم کے اچھے اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا عمل احسن طریقے سے پورا ہوجائے۔

 

ہیدر نوئرٹ سے جب اسلام آباد کے نواجوان کو کچلنے والے کرنل جوزف سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ مکمل خاموش ہوگئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں امریکی سفارتکار نے پاکستانی نوجوان کو نشے میں دھت گاڑی چلاتے ہوئے کچل دیا تھا،اور ملک سے بھاگ گیا۔