الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کاالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج جاری


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتیوں کا اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج جاری ہے اور نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہی ہیں۔ احتجاج میں شہباز شریف سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

اپوزیشن کی ریلی میں محمود اچکزئی، راجہ پرویز اشرف، مشاہداللہ خان، یوسف رضا گیلانی، عبد الغفور حیدری و دیگر بھی شریک ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین بھی الیکشن کمیشن کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن تک صرف ارکان پارلیمنٹ کو جانے کی اجازت ہوگی اور کارکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

مظاہرین کو ریڈ زون میں داخلے سے روکنے کے لئے انتظامیہ نے راستے سیل کرکے خاردار تاریں لگادیں ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی ہے۔