اسلام آباد:ایف نائن پارک میں ملازمین اورگارڈ نے ایک لڑکی کومبینہ طورپراجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا


Faizul Hassan Posted on August 08, 2018

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں سیکورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکت کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔

لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا۔ جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے سامنے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔