اسلام آباد،راولپنڈی میں 202 ملی میٹر بارش،نشیبی علاقے زیر آب،ایمرجنسی نافذ


Faizul Hassan Posted on August 07, 2018

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 14 فٹ تک بلند ہوگئی اور واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

شہر میں اب تک 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا کی ٹیمیں پہنچ گئی اور اقدامات شروع کر دیئے گئے۔موسلادھار بارش اور نالوں میں طغیانی کے باعث اہم شاہراہوں مری روڈ، جی ٹی روڈ، ائیرپورٹ روڈ اور مال روڈ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔