اسسٹنٹ کمشنرز بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ سے ناجائز منافع خوری کا راستہ روکیں،ڈپٹی کمشنر لودھراں


Faizul Hassan Posted on June 10, 2018

لودھراں:ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید الفطر کے پیش نظر مصنوعی گرانی کے سد باب کیلئے مستعد رہیں اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ سے ناجائز منافع خوری کا راستہ روکیں۔

انہوں نے یہ بات گذشتہ صبح لودھراں ، کہروڑپکا اور دنیا پور کی سبزی منڈیوں اور رمضان بازار کے دوروں کے دوران کہی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کوہدایت کی کہ وہ سبزی منڈیوں میں طلب و رسد کے اعتدالی نظام کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ عید پر منڈیوں ، بازاروں میں سکیورٹی کو سخت کریں اور بازاروں میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سستے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی سستے نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔