احتساب عدالت کا پیر کو نواز شریف کو پیش کرنیکا حکم


Faizul Hassan Posted on August 09, 2018

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد ملک نے کیسز کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں پیر کو نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیاء کو بھی طلب کرلیا ہے۔

آج سماعت کے آغاز پر جج محمد ارشد ملک نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا کہ دونوں ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟

سردار مظفر نے عدالت کو بتایا نواز شریف کو سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا، واجد ضیا کو عدالت نے کہا تھا آئندہ سماعت پر طلب کریں گے۔