احترام رمضان آرڈی نینس پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر لودھراں


Faizul Hassan Posted on May 12, 2018

ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایام رمضان میں احترام رمضان آرڈی نینس پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تاجر حضرات اللہ کی رضا کیلئے مصنوعی گرانی سے اجتناب کریں۔ انہوں نے یہ بات آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عارف ضیاء، اشتیاق احمد جاوید، اسسٹنٹ کمشنرز محمد طیب خان، چوہدری محمد ارشد، حسنین خالد سنپال ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) طاہر امیر غوری ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں حاجی ظہور بھٹی، حافظ شیر محمد ، تاصم مسعود بٹ، جذبہ خدمت سوسائٹی کے صدر فاروق بٹ، چوہدری محمد سلیم، حاجی منظور احمداور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے مزید کہاکہ 14مئی سے سستے رمضان بازار کام شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو سستی اشیاء خوردنوش کی فراہمی کیلئے ضلع میں فیئر پرائس شاپس بھی بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازار میں سکیورٹی کے تحت انتظامات کے علاوہ عورتوں اور بزرگوں کیلئے الگ الگ کاؤنٹر بنائے جائیں۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ماہ صیام میں گرانی کے مرتکب کسی فرد سے رو رعائیت نہ برتی جائے۔ انہوں نے تاجروں سے مزید اپیل کی کہ ثواب کی غرض سے مخیر حضرات محمدی دسترخوان میں اپنا تعاون بڑھائیں۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ اشیاء کے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزکریں۔ دریں اثناء ایوان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کے ریٹ بھی مقرر کیئے گئے۔