احتجاج - احتجاج - احتجاج


Mian Fayyaz Ahmed Posted on December 17, 2018

برطانیہ میں برٹش پاکستانی صحافیوں کے پریس کلب کے سب سے بڑے "مرکزی اتحاد" کی جانب سے احتجا ج کا اعلان
سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے پاکستان میں سماء کے کیمرہ مین پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا جائےگا ۔
برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں صحافی برادری کا احتجاج
برطانیہ(پریس ریلیز )
میاں نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے پاکستان میں سماء کے کیمرہ مین پر تشدد کے خلاف احتجاج ، برٹش پاکستانی صحافیوں کے پریس کلب کے سب سے بڑے مرکزی اتحاد کی جانب سے
جاری کردہ پریس ریلیز میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سکورٹی گارڈز کی جانب سے سماء کے کیمرہ مین پر بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ بھر کی صحافی برادری بروز جمعہ 21 دسمبر کو برطانیہ میں پاکستان ھائی کمیشن لندن اور چاروں قونصلیٹ جنرل آفس جن میں برمنگھم، بریڈفورڈ، مانچسٹر اور اسکارٹ لینڈ شامل ہیں کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
برطانیہ میں پریس کلب کے مرکزی اتحاد کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ
برطانیہ میں صحافی برادری پاکستان میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں_

  طلعت گوندل صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ انٹرنیشنل نارتھ

 شہزاد چوہدری  صدر، پاکستان پریس کلب یارکشائر برطانیہ

آصف محمود صدر، پاکستان پریس کلب مڈلینڈ برطانیہ

طاہر انعام شیخ  صدر، پاکستان پریس کلب اسکاٹ لینڈ

ودود مشتاق  صدر، انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن برطانیہ لندن