آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ


Sajjad Bhutta Posted on December 03, 2018

ابوظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انجری کے شکار محمد عباس کی جگہ شاہین آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ بنے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسی میدان پر سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں کیویز کو کامیابی ملی تھی، گرین کیپس نے دبئی کا میدا ن مارکر حساب برابر کر دیا تھا۔
دوسری جانب دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے کا خواب دیکھنے لگے ہیں۔ قومی لیگ سپنر مزید پانچ شکار کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے والے پہلے بولر بن جائیں گے۔